اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہونگی؟

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے متعلق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ جلد ریلیز ہونے والی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد بھارتی لکھاری و خواتین کے حقوق کی رہنما میرا سیال اور ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ میں مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کی جدوجہد کو دکھایا جائے گا کہ ان دونوں خواتین نے کِن کِن مشکلات کا سامنا کرکے عالمی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

اس ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

پاکستانی نژاد ندا منظور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کا دوسرا سیزن رواں سال 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس سیریز کی ٹیم نے ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کے سیریز میں جلوہ گر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کا پہلا سیزن سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے