اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کی حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، زیادہ دیر نہیں چل سکتی: عمر ایوب

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین اور رؤف حسن کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت تشدد کا راستہ اپنا رہی ہے، موجودہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے بہت خوف ہے، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، کل 9 مئی تھا، پورے ملک میں پی ٹی آئی نے ریلیاں نکالیں، بیرسٹر گوہر کو پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ورکرز نے بچا لیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم سب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں، ہماری آئین اور قانون کی جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی، ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی کمیٹی اسی ہفتے مکمل ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام جھوٹے کیسز بنائے گئے، سرکاری وکیل عدالتوں میں آئیں، بائیں، شائیں کرتے ہیں، انشااللہ یہ سارے کیسز اُڑ جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے