اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور جھکڑ چل سکتا ہے، صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، کوہاٹ، خیبر، باجوڑ، چترال، سوات، دیر، کوہستان، پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے