اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوگرا نے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق ردعمل جاری کردیا

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی۔

اوگرا نے آئل ریفائنریز کو خط بھیج دیا جس میں کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا لیکن آئل پرائیسز ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے۔

ڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا،لہٰذا آئل ریفائنریاں سمجھدار اسٹیک ہولڈرز ہیں سنجیدہ رویے اختیار کریں۔قبل ازیں، پاکستان پیٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی صورت میں ملک گیر سطح پر پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں 20روپے زیادہ قیمت پر فروخت ہوگا اور تیل کی اسمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے جس میں اصافہ ہوجائے گا، ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے