جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی

11-28-2024

(ویب ڈیسک ) گورنر راج کی بازگشت، جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہو گا۔ عبدالواسع  نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے، جماعت اسلامی گورنر راج کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر  نے کہا کہ امیر مقام کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے، منتخب حکومت اور اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔