24 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 750 ملزمان کی دہشت گردی عدالت میں پیشی

11-28-2024

(لاہور نیوز) 24 نومبر کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار 750 سے زائد ملزمان کی پیشی کا عمل مکمل ہوا، ملزمان کو اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں سے لایا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 77 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے 27 ملزمان کو جوڈیشل کر دیا، تھانہ وارث خان کے مقدمہ میں 12 ملزمان کا  2 روز جبکہ تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں چار دن کا ریمانڈ دیا گیا۔