ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، موٹرسائیکل سواروں کے سائیڈ ویو مِررز ٹھیک کئے گئے
11-28-2024
(لاہور نیوز) فیصل چوک میں ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم چلائی گئی۔
گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی بیک لائٹس، اشارے اور سائیڈ ویو مِررز کو چیک کیا گیا، کئی شہریوں کو موقع پر ہی ٹھیک کرکے اور نئے اشارے لگا کر بھی دیئے گئے، سی ٹی او عمارہ اطہر نے فیصل چوک سے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلز میں بیک لائٹ، سائیڈ ویو مِررز اور اشارے کے نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ ہوتا ہے، حادثات سے بچاؤ کیلئے ان تینوں چیزوں کا ہونا لازمی ہے، رات کے اوقات میں سموگ کی وجہ سے حادثات زیادہ ہوتے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا موٹرسائیکل کو سڑک پر لانے سے پہلے شہری بیک لائٹ، اشارے اور سائیڈ ویو مِررز کو ضرور چیک کریں۔