مہنگائی نے گرم ملبوسات کی خریداری بھی مشکل بنا دی

11-28-2024

(لاہور نیوز) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم ملبوسات خریدنے کیلئے مارکیٹس کا رخ کر لیا تاہم مہنگائی نے اس عمل کو مشکل بنا دیا ہے۔

گزشتہ سال 15 سو روپے میں دستیاب بچوں کے سوٹ کی قیمت اس سال 3 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ لوکل مارکیٹس میں جیکٹس 3 سے 4 ہزار روپے تک فروخت کی جانے لگیں۔ شہریوں کا کہنا ہے بچوں کے لئے گرم کپڑے خریدنے آئے ہیں لیکن مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں یہ خریداری انکے لئے کسی امتحان سے کم نہیں، بڑھتی ہوئی قیمتوں  نے قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مال مہنگا ملتا ہے تو قیمتیں بڑھانا ہماری بھی مجبوری  ہوتی ہے۔ دکاندار پرامید ہیں کہ آنے والے ایام میں سردیوں کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا جس سے گرم ملبوسات کی فروخت بھی بڑھ جائے گی۔