لاہور پھر آلودگی کے نرغے میں آ گیا، سموگ کی اوسط شرح 477 ریکارڈ

11-28-2024

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور اور نئی دہلی کا اشتراک پھر رنگ دکھا گیا۔

لاہور نے 477 کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر اپنی جگہ بنا لی۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کے قریبی ساتھی نئی دہلی نے بھی بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 357 کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی، آلودگی کے اعتبار سے مصر کا دارالحکومت قاہرہ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔ لاہور میں سب سے زیادہ 1055 اے کیو آئی شملہ پہاڑی کے علاقے میں رہا۔