فیروز اور علیزے میں لفظی جنگ، مشی خان بھی بول پڑیں
11-28-2024
(ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کو لے کر ہونے والی تکرار میں اداکارہ مشی خان بھی کود پڑیں۔
فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے، لیکن انہوں نے ڈاکٹر زینب سے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔ علیزے سلطان خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں ذکر کیا کہ جب بھی بچے بیمار ہوتے ہیں، فیروز خان انہیں واپس ان کے پاس بھیج دیتے ہیں بلکہ میرے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ اٹینشن چاہیے؟ سٹار بنادوں؟ پاکستان کی ایک مقبول سیلیبرٹی بنا دوں۔ اداکارہ مشی خان نے بھی فیروز خان کے علیزے سلطان کے بارے میں دیے گئے طنزیہ بیان پر ردعمل دیا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ایک سٹار اللہ کے فضل سے بنتا ہے، انسانوں سے نہیں۔