یہ نہیں ہوسکتا قومی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اور انڈین ٹیم پاکستان نہ آئے: چیئرمین پی سی بی
11-28-2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اور انڈین ٹیم پاکستان نہ آئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کرکٹ میں تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے، آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، وعدہ ہے کہ جو ہوگا وہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہوگا، امید ہے قذافی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، تماشائیوں کی تعداد بھی 34 سے بڑھ کر40 ہزار ہوجائے گی۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اتریں گے۔