ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
11-27-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکراور یوٹیوبر کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ان سے منسوب ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا کے کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے اور یہ جعلی ویڈیو ہے جبکہ کئی صافین اسے جعلی ویڈیو قرار دینے سے انکاری ہیں۔ تاہم ابھی تک کنول آفتاب یا ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان یا ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا ایک کے بعد دوسرا واقعہ سامنے آرہا ہے اس سے قبل متھیرا، امشا رحمان اور مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جبکہ اب چوتھی ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔