وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا
11-27-2024
(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے ملک دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی 6.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 2.5 سے 3 ارب ڈالرز تک رہنے کی توقع ہے۔مالی سال کے پہلے چار ماہ میں معاشی استحکام دکھائی دے رہا ہے، جولائی سے اکتوبر کے دوران توقعات سے زیادہ معاشی بحالی ہوئی ہے اور اس دوران مہنگائی میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق چار ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح سود میں کمی سے سود کی ادائیگیوں میں کمی ہوئی ہے اور چار ماہ میں سود ادائیگیوں میں 5.3 کمی ہوئی ہے۔جولائی سے اکتوبر تک اخراجات میں 1.8 فیصد کمی ہوئی جبکہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 25.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ مہینوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔