پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر احتجاج میں ہلاکتوں کا پروپیگنڈا بے نقاب
11-27-2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر احتجاج میں ہلاکتوں کا پروپیگنڈا پولی کلینک ہسپتال نے بے نقاب کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پولی کلینک نے وضاحتی بیان میں زخمی اور ہلاکتوں کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا میڈیا پر گردش کرنے والی اس ہسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔