سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے پٹرول پمپ ملازم کو قتل کردیا
11-27-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شفیق آباد میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پٹرول پمپ کا ملازم جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فائر کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق معمولی جھگڑے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ساتھی ورکر وقار جان کی بازی ہار گیا، راوی روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں،لاش ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات اور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا۔