سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں، 81 لاکھ روپے کے جرمانے

11-27-2024

(لاہور نیوز) سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پنجاب میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 81 لاکھ 21 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، 4 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان بھی کئے۔ ترجمان نے بتایا دھواں چھوڑنے پر 7 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل، 5 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 3 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں، 528 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا، 653 سے زائد ریت اور مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ ٹریکٹر ٹرالیاں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے کئے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2000 روپے جرمانے کے ساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔