برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے سستا، 475 روپے کلو ہو گیا
11-27-2024
(لاہور نیوز) فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے کمی سے 475 روپے کلو ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک روپیہ اضافے سے فی درجن انڈے 348 روپے کے ہو گئے۔ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 320 روپے میں مل رہی ہے۔