پی ٹی آئی احتجاج منسوخ: شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے، موٹرویز کھل گئیں
11-27-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ ہونے کے بعد لاہور کے داخلی و خارجی راستے کھول دیئے گئے جبکہ موٹرویز کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل کی دونوں اطراف ٹریفک رواں دواں ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے، رائے ونڈ روڈ، فیروزپور روڈ، گجومتہ ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، لاہور رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ دوسری جانب موٹرویز بھی کھلنا شروع ہو گئی ہیں، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد کو کھول دیا گیا، ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی کھل گیا۔ حکام کے مطابق ایم 1 موٹر وے پر بھی جلد مکمل ٹریفک بحال ہو جائے گی، مرمت کے باعث موٹر وے کو بند کیا گیا تھا، ایم ون موٹروے پشاور تا اسلام آباد پہلے کی کھول دی ہے۔