پی ٹی آئی 2ارب خرچ کر کے مظاہرین اسلام آباد لائی: عظمیٰ بخاری

11-26-2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دو ارب روپیہ خرچ کر کے لوگوں کو اسلام آباد لائی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ منزل پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ان کا مقصد لاشیں گرانا ہے، دو ارب روپیہ خرچ کر کے لوگوں کو اسلام آباد لایا گیا، رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں بانی پی ٹی آئی پوری سپورٹ کے ساتھ آئے تب بھی انہیں یہاں سے کچھ نہیں ملا تھا۔