الیکشن کمیشن نے کل سماعت کے لئے مقرر کیسز کو دوسری بار ڈی لسٹ کر دیا
11-26-2024
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل سماعت کے لئے مقرر کیسز کودوسری بار ڈی لسٹ کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث کیسز کی سماعت ڈی لسٹ کی گئی ہے۔ خیال رہے کل الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے مالی گوشواروں اور اکاؤنٹس پر اعتراضات بارے ابتدائی سماعت ہونا تھی۔