صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے 10 وکٹوں سے ہرا دیا

11-26-2024

(لاہور نیوز) تین میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 145 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 18 ویں اوور میں مکمل کر لیا، صائم ایوب نے 59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے شاندار 111 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے 28 رنز بنائے۔ زمبابوے کی بیٹنگ بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ نہ کرسکا، سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی، زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہو گا۔ قومی سکواڈ دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، دونوں کھلاڑیوں کا آج ڈیبیو ہوا ہے۔ قومی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل تھے۔