چلڈرن ہسپتال میں بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت، 2 ڈپٹی ایم ایس نوکری سے برخاست

11-26-2024

(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال میں 3 سالہ بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایکشن لے لیا۔

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر  نے مزید 2 ڈپٹی ایم ایس نوکری سے برخاست کر دیئے، فارغ ہونے والوں میں ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر جنید یاسر اور ڈاکٹر مدیحہ صدیقی شامل ہیں۔ انکوائری رپورٹ کے بعد گزشتہ روز 5 افراد کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا، گزشتہ روز صرف جونیئر ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔