پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا مقدمہ درج، بانی پی ٹی آئی ودیگر نامزد
11-26-2024
(لاہور نیوز) ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کے زخمی اور جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے ، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 14 دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ،شاہد خٹک کو نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن،ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے مسلح تھے ، ملزمان نے پولیس افسران،اہلکاروں پر ڈنڈوں،سوٹوں،پتھروں سے حملہ کیا، ملزمان نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی،بانی پی ٹی آئی، قیادت کی سازش مجرمانہ کے تحت پولیس پر حملہ کیا ۔ متن میں کہا گیا کہ ملزمان نےکانسٹیبل مبشر حسن کو زخمی کیا،لال وین میں اغواء کرکے لے گئے، ملزمان کے حملہ میں کانسٹیبل عدنان،ریئس،نعیم بھی زخمی ہوئے، بعد میں اطلاع ملی کہ ملزمان کانسٹیبل مبشر حسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے ، کانسٹیبل مبشر حسن کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔