توشہ خانہ ٹو، 190 ملین پاؤنڈزکیس : عمران اوربشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیرکارروائی ملتوی

11-26-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی29 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی، بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں ، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔ 190 ملین پاؤنڈزریفرنس  دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی ، عدالت نے سماعت بغیر کارروائی28 نومبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بناء پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارںٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی  سماعتوں میں مسلسل غیر حاضر رہیں۔ علاوہ ازیں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائرکی گئی تھی ۔