ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ کی کنوینئر مقرر
11-26-2024
(لاہور نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ کی کنوینئر مقرر ہو گئیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ کی تشکیل کی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ممبران صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، خرم خان ورک، محمد احمد خان لغاری، سردار محمد اویس دریشک، راحیلہ خادم حسین، سلمیٰ سعید، اسماء احتشام الحق اور دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی پنجاب میں جینڈر مین سٹریمنگ سے متعلق قومی اور بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی، کمیٹی خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی، پالیسی اور گورننس کے فریم ورک کا جائزہ بھی لے گی، کمیٹی سیاسی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے گی۔