پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری، سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ

11-26-2024

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستانی آٹو انڈسٹری میں بہتری کے باعث سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصد جبکہ ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 82 فیصد بہتری آئی ہے، جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی خریداری میں 60 فیصد جبکہ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی آٹو انڈسٹری میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں جن کی مانگ میں شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آٹو فنانسنگ اور مارکیٹ میں بڑھتا ہوا اعتماد فروخت میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ پاکستانی آٹو انڈسٹری میں ترقی کی وجہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں بتدریج کمی بھی ہے، سود سے پاک فنانسنگ کی بدولت صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے شرح سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔