پی ٹی آئی احتجاج : لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی شدید متاثر

11-25-2024

(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے معاملے اور راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرول و ڈیزل کی سپلائی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

صدر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور چودھری نعمان مجید کے مطابق شہر کے 30 فیصد تک پٹرول پمپس تقریبا خالی ہوچکے ہیں، راستوں کی بندش سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل سپلائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے، جن پمپس پر سپلائی موجود ہے وہ بھی محدود مقدار میں صارفین کو پٹرول فروخت کررہے ہیں تاکہ سیل مکمل بند نہ ہو۔ چودھری نعمان مجید کامزید کہنا تھا کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سپلائی نہ کھلی تو قلت شدت اختیار کرجائے گی جبکہ پٹرول پمپس پر سیلز کو جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔