بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج، گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ واہ کینٹ پر پہنچ گیا

11-25-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج، تحریک انصاف کے مظاہرین کا قافلہ واہ کینٹ پر پہنچ گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور قافلوں کی قیادت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شریک ہیں، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد احتجاج کیلئے آنے والا مرکزی قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گیا۔ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش برقرار ہے، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میٹرو سروس معطل ہے، دوسری جانب لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، لاہور رنگ روڈ کو بھی دو روزہ بندش کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔