بشریٰ بی بی کے آنے سے تحریک میں جان پڑی ہے، فواد چودھری
11-25-2024
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کےآنےسےتحریک میں جان پڑی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے تین مطالبات پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا حکومت کا کام ہے، مذاکرات کا راستہ حکومت نےنکالنا ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے آنے سے تحریک میں جان پڑی ہے، میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا بانی کی فیملی کو آگے آنا چاہیے۔