سٹاک مارکٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

11-25-2024

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں281 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 98 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 99 ہزار 317 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی گیا۔ یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 10 کروڑ 17 لاکھ 99 ہزار 20 روپے مالیت کے 28 کروڑ 10 لاکھ 98 ہزار 386 شیئرز کا لین دین ہوا۔