سموگ کی شدت میں کمی، پابندیوں میں مزید نرمی

11-25-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت میں کمی کے بعد پابندیوں میں مزید نرمی کر دی۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کر سکیں گے، سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔ فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد پر ہو گا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہو سکے گی جبکہ جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ چاروں اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، ریسٹورنٹس کا ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہو گا، ہوڈ سسٹم نصب کئے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہو گی۔