پیسوں کی خاطر دوست کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
11-25-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیسوں کی خاطر دوست کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آ گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریس کر کے والٹن روڈ سے گرفتار کیا، عبداللہ اپنے دوست کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم اور مقتول کے مابین پیسوں کے عوض جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائر کر کے اپنے دوست کو قتل کر دیا، ملزم عبداللہ نے نعش ہربنس پورہ کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔