برائلر گوشت کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ
11-25-2024
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ ہو گیا، فی کلو 490 روپے ہو گیا۔
زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا، انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 346 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 260 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر مہنگائی کے ستائے عوام کو کہیں ریلیف نہ مل سکا، سرکاری ریٹ لسٹ میں دو سبزیوں اور دو پھلوں کو مزید مہنگا کر دیا گیا، مارکیٹ میں پیاز 145 کے بجائے 200، ٹماٹر 180 کے بجائے 300، ادرک 670 کے بجائے 780 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 150، درجہ دوم 120 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، سیب کالا کولو 320، امرود 150 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔