ہماری جدوجہد سیاسی ہے ہم باغی نہیں: شیخ وقاص اکرم

11-24-2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد سیاسی ہے ہم باغی نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلےگی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، عمران خان نے کہا جسے اختلاف ہے وہ احتجاج میں شرکت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پنجاب کے لوگوں  نے ہمیشہ سرپرائز دیا ہے، پنجاب کے لوگوں نے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی کو بہت بڑا مینڈیٹ دیا۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور پہلے پارٹی کے صوبائی صدر پھر وزیراعلیٰ ہیں جبکہ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کےدروازے کبھی بند نہیں کیے۔