وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

11-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا، دوسری جانب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ 25 نومبر کو کو بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی فائنل کال کے باعث اسلام آباد میں سڑکیں اور راستے بند کیے گئے ہیں جس سے آمدروفت شدید متاثر ہونے کے ساتھ سکیورٹی خدشات درپیش ہیں تاہم اسلام آباد  انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔