ہانیہ عامر اپنی شہرت سے کیوں خوفزدہ؟ اداکارہ نے بتا دیا

11-24-2024

(لاہور نیوز) عالمی شہرت یافتہ شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دوں گی۔

اداکارہ نے رواں سال ایک انٹرویو دیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ہانیہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹنگ کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے، اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہیں تو وہ یہ جان سکے کہ ان کا حل کیا ہے؟ وہ اپنا مسئلہ کس کے ساتھ بیان کر سکے؟ کیونکہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب ممنوع نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ذہنی صحت کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا میں نے کیا ہے وہ کوئی اور بھی کرے۔