پہلا ون ڈے: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ، زمبابوے کی آدھی سے زائد ٹیم آؤٹ

11-24-2024

(لاہور نیوز) 3 میچز کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے جبکہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان نے بتایا ہے کہ 3 کھلاڑی آج ڈیبیو کر رہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کو ٹیم میں موقع دیا ہے، نوجوان کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اوورز بیٹنگ کیلئے مشکل ہوں گے، صورتحال کے مطابق ٹیم کو لے کر چلنا ہوتا ہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم میں آج عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم کا ڈیبیو ہوا ہے جبکہ زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے۔ قومی سکواڈپاکستانی سکواڈ میں آج صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، کامران غلام، عرفان خان نیازی، سلمان علی آغا، حسیب اللہ، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم، شامل ہیں۔