زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنیوالے کسانوں کو اربوں مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ

11-23-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے ساہیوال میں گندم کی کاشت کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران اس بارے بتایا۔ وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا گیا ہے، ساہیوال ڈویژن کیلئے 9 لاکھ 20 ہزارایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 7 لاکھ 30 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ”کسان کارڈ“کا اجرا بھی کیا ہے جبکہ اس پیکج میں ہزار ٹریکٹرز اور ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔