چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا شرقپور میں کمسن بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس
11-23-2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے شرقپور میں کمسن بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ ہیلپ لائن ٹیم نے تشدد کا شکار کمسن بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے کہا شرقپور میں سوتیلی ماں نے 7 سالہ کمسن بچی نور فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کمسن بچی پر تشدد کی اطلاع ملی، سوتیلی ماں نے قالین صاف نہ کرنے پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کا شکار بچی کے سر اور چہرے پر زخم اور تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مزید کہا تشدد کا نشانہ بنانے والی سوتیلی ماں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔