سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں
11-23-2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔
پرائس کنٹرول کمیٹیاں حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہیں، مارکیٹ میں پیاز 135 کے بجائے 180 روپے، ٹماٹر 160 کے بجائے 280 روپے، لہسن 670 کے بجائے 780 روپے، ادرک 475 کے بجائے 600 اور آلو 125 کے بجائے 150 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 125 کے بجائے 150 روپے، درجہ دوم 80 کے بجائے 120 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، امرود 85 کے بجائے 150، انار بدانہ 500 کے بجائے 780 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔