2050 تک کتنےفیصد اموات کینسر کی وجہ سے ہونگی؟ماہرین نے خبردار کردیا
11-22-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ2050 تک 27 فیصد اموات کینسر کے سبب واقع ہوں گی۔
محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کینسر سے متعلقہ اخراجات کی موجودہ ٹریجیکٹری ناپائیدار ہے۔ تحقیق میں کینسر کی جلد اسکریننگ، تشخیص اور علاج کے لیے بھاری سرمایہ کاری پر زور دیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق 2023 تا 2025 میں 1 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ کی تعداد 2038 تا 2040 میں بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ محققین کا کہنا تھا کہ جدت کے باوجود کینسر لوگوں کے لیے صحت کا ایک اہم چیلنج اور موت کا ایک بڑا سبب ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2050 تک 75 برس سے کم عمر افراد میں 27 فیصد اموات کینسر کی وجہ سے واقع ہوں گی۔