توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی
11-22-2024
(لاہور نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے رہائی کی روبکار جاری کی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی، وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہائی دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے 10لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیئے۔ واضح رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی ، عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔