عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا مہنگا
11-22-2024
(لاہور نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا مہنگا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالرز اضافے سے 2693 ڈالرز کا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔ ادھر دس گرام سونا 2143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے کا ہو گیا۔