حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک آفیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کرنے کا امکان

11-22-2024

(لاہور نیوز) حمزہ شہباز شریف کو وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کی تیاریاں ہونے لگیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کو وفاق میں وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا، ان کو چیئرمین پبلک آفیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کرنے کا امکان ہے، ان کو وفاق میں بطور چیئرمین تمام اہم امور سے متعلق اختیارات حاصل ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین پبلک آفیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس فرسٹ فلور پر قائم ہو گا اور چاروں صوبوں میں دفاتر بھی ہوں گے۔ حمزہ شہباز شریف چیئرمین پبلک آفیئرز یونٹ کی تعیناتی کے بعد مختلف صوبوں کے دورے کریں گے، لاہور میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو چیئرمین پبلک آفیئرز یونٹ کا صوبائی دفتر ڈکلیئر کیا جائے گا۔