سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈیکس میں 98 ہزار کی حد بھی عبور

11-22-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگا، تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 98 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 98 ہزار 430 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، مالی لین دین کے دوران ایک وقت میں 100 انڈیکس 98 ہزار 592 پوائنٹس پر بھی گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں  22 ارب 26 کروڑ 64 لاکھ 85 ہزار 757 روپے مالیت کے 32 کروڑ 35 لاکھ 34 ہزار 561 شیئرز کا لین دین ہوا۔