پاک چین سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار

11-22-2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اہم کردار ادا کررہی ہے۔

پاکستان نے چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وزارت کامرس نے رواں سال 5.5 ارب روپے تجارتی مشنز کے لیے مختص کیے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 226.7 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے عہدے برآمدات بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کے لیے ہیں، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان کی چین کو برآمدات 2.56 ارب ڈالر ہیں، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی خوش آئند ہے۔