فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفیٰ
11-22-2024
(لاہور نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفا دے دیا۔
سابق وفاقی وزیر نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کیلئے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو خط لکھ دیا. اپنے خط میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نجی زندگی اور صحت کے مسائل کے باعث مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے پر خدمات جاری نہیں رکھ سکتی، بطور عہدیدار مستعفی ہو رہی ہوں تاہم رکن کی حیثیت سے پارٹی کی حمایت جاری رکھوں گی۔