ماہرین نے ذیابیطس کی دوا ایک اور اہم مرض کیلئے مفید قرار دے دی

11-21-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے زیر استعمال ادوایات دمے کے اٹیک کو 70 فی صد تک کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

تحقیق میں محققین نے 13 ہزار کے قریب ذیا بیطس اور دمے کے مریضوں کا معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ میٹامورفن نامی دوا نے مریضوں میں دمے کے اٹیک میں 30 فی صد تک کمی واقع کی جبکہ جی ایل پی-1 دوا نے 40 فی صد کمی واقع کی۔ مصنفین کا کہنا تھا کہ میٹامورفن اور جی ایل پی-1 کے اثرات بلڈ شوگر کو کنٹرول یا وزن کم کرنے کے علاوہ دمے کے مرض میں سانس کی نالی کو آرام پہنچانے کے لیے براہ راست کام کرسکتے ہیں۔محققین کی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نتائج بتاتے ہیں کہ اینٹی ڈائیبیٹک ادویات میں دمے کے علاج کے متبادل کی صلاحیت ہے۔