جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ 'ڈیل کر لو، ڈیل کر لو' کی صدائیں دے رہا ہے: عطا تارڑ
11-21-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ 'ڈیل کر لو، ڈیل کر لو' کی صدائیں دے رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کر دوں گا‘ کا بیان قیدی کی ’فرسٹریشن‘ اور ’گھبراہٹ‘ کا اعتراف ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ثابت ہوا کہ 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’ڈیل‘ کے لیے جدو جہد کرنا ہے، قیدی وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے، آپ سے ڈیل صرف ’قانون‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔