ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

11-21-2024

(لاہور نیوز) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہو گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بیرون ملک فرار ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔ توہین عدالت کا نوٹس پراسکیوشن کی جانب سے ملزم کے فرار ہونے کی نشان دہی پر جاری کیا گیا ہے، عدالت نے دونوں افسران کو 22 نومبر کو تحریری وضاحت جمع کرانے کا حکم دیدیا۔